سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر نظرثانی کی درخواست جمع

اسلام آباد (رم نیوز)فوجی عدالتوں میں سویلین شہریوں کے ٹرائل کے خلاف نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست بیرسٹر اعتزاز احسن نے دائر کی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین کے بنیادی اصولوں، خاص طور پر طاقت کی تقسیم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اور موجودہ حالات میں یہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔درخواست سردار لطیف کھوسہ کی وکالت میں دائر کی گئی ہے، جس میں حکومت پاکستان، چاروں صوبوں کی حکومتیں، وزیر اعظم، بانی پاکستان تحریک انصاف، رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف کو فریق بنایا گیا ہے۔