محرم الحرام کے دوران پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، سخت حفاظتی اقدامات اٹھا لیے گئے

لاہور (رم نیوز)محرم الحرام کے دوران امن و امان کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت نے آج سے 6 جولائی 2025 تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت جلوسوں، عوامی اجتماعات، اسلحے کی نمائش اور اشتعال انگیز مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ صرف منظور شدہ جلوس اور مجالس کو اجازت دی جائے گی۔پنجاب بھر میں دس محرم تک ڈبل سواری پر پابندی ہے،

تمام ضلعی اور پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔