ہانگ کانگ (رم نیوز)عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کی مکمل تائید کر دی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ بھارت کو معاہدے کو معطل کرنے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں کسی بھی فریق کو اسے یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ معاہدے کا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ بھارت کا اقدام غیر قانونی اور معاہدے کی روح کے منافی ہے۔
حکومت پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے انصاف کی فتح قرار دیا ہے۔ پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات نہ تو ثالثی عدالت کے دائرہ اختیار پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ 16 مئی کو عالمی ثالثی عدالت نے دونوں ممالک سے تازہ صورتحال کے قانونی اثرات پر تحریری مؤقف طلب کیا تھا۔ پاکستان نے بروقت جواب جمع کرواتے ہوئے اپنے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کیا، جسے عدالت نے تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ پاکستان کے حق میں سنایا۔