سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے26 ارکان اسمبلی کو معطل کردیا

لاہور(رم نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے26 ارکان اسمبلی کو معطل کردیا۔26 ارکان پندرہ اجلاسوں کے لیے اسمبلی کی کارروائی سے معطل رہیں گے۔ ان پر ایوان میں ہلڑ بازی، ایجنڈا پیپرز پھاڑنے ، نعرے لگانے کاا لزام ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے رول210 کے تحت کارروائی کی۔ ملک احمد خان کاکہنا ہے کہ ایوان میں تقدس اور نظم وضبط ہر حال میں برقرار رکھاجائے گا۔