سپریم کورٹ کا نیا روسٹر جاری، آئندہ ہفتے کے لیے 5 بینچز تشکیل

اسلام آباد(رم نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کی عدالتی کارروائی کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پانچ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ان میں چار بینچ اسلام آباد میں اور ایک بینچ لاہور رجسٹری میں کام کرے گا۔

اسلام آباد میں قائم بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔بینچ نمبر 2 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہوں گے۔بینچ نمبر 3 میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی فرائض انجام دیں گے۔

بینچ نمبر 4 میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان شامل ہیں۔لاہور رجسٹری میں بینچ جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا۔ان تمام بینچز کی جانب سے آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں مختلف نوعیت کے آئینی، قانونی، دیوانی اور فوجداری مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔