اسلام آباد (رم نیوز)چین نے پاکستان کو دیے گئے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضے کی مدت میں توسیع کر دی ہے، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی امید ہے، جو آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔رپورٹ کے مطابق چین نے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم دوبارہ جاری کی ہے جو گزشتہ تین سال سے پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر میں رکھی ہوئی تھی۔ مزید برآں، ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرضے کو دوبارہ فنانس کیا گیا ہے، جسے پاکستان نے دو ماہ قبل واپس کر دیا تھا۔پاکستان کے حکام نے کہا کہ اس قرضے کی توسیع سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور یہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، جس سے ملک کی مالی صورتحال مزید مستحکم ہو گی۔