لاہور(رم نیوز)پنجاب حکومت نے "پلاسٹک فری پنجاب پلیج" مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت 75 مائکرون سے کم موٹائی اور 12x16 انچ سے چھوٹے پلاسٹک بیگز کے استعمال، تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی ہے۔سیکرٹری ماحولیات صلوت سعید کے مطابق، اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے، اور اب تک 2 لاکھ 63 ہزار کلوگرام سے زائد ممنوعہ بیگز ضبط کیے جا چکے ہیں جبکہ 9 ہزار سے زائد نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔محکمہ ماحولیات نے عوام اور تاجروں سے ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے اور مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے تاکہ پنجاب کو سرسبز و شفاف بنایا جا سکے۔
پنجاب میں 75 مائکرون سے کم پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی
