ریاست مخالف مواد کیس: صنم جاوید کی 5 لاکھ کے مچلکوں پر ضمانت منظور

لاہور(رم نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے انہیں 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔کیس کی سماعت جسٹس فاروق حیدر نے کی، جبکہ وکیل میاں علی اشفاق نے صنم جاوید کی وکالت کی۔ یہ مقدمہ ایف آئی اے لاہور نے درج کیا تھا۔