مخصوص نشستوں کی بحالی اور تعین کا عمل آج مکمل ہوگا

پاکستان (رم نیوز) الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا جس میں مخصوص نشستوں کی بحالی اور تقسیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے حکمت عملی بھی بنائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 22 مخصوص نشستیں مختلف جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی، جس سے مسلم لیگ (ن) کی نشستیں 126، پیپلزپارٹی کی 74 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی 11 ہو جائیں گی۔یہ تبدیلی پارلیمانی توازن اور حکومت سازی پر اثر ڈالے گی۔