وزیر داخلہ کا اسلام آباد ماڈل جیل کے پہلے مرحلے کی فوری تکمیل کا حکم

اسلام آباد (رم نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ماڈل جیل کے پہلے مرحلے کو رواں سال مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔پہلے مرحلے میں جیل کی گنجائش 1500 قیدیوں کی ہوگی اور 90 دن میں دو نئی بیرکیں تعمیر کی جائیں گی۔وزیر داخلہ نے اسپتال اور مین کچن کی جلد تکمیل اور جیل میں عملے کی تعیناتی کے لیے فوری منصوبہ بنانے کا بھی حکم دیا۔یہ ماڈل جیل 2011 سے زیر تعمیر ہے اور کئی سال تک تعطل کا شکار رہی۔