ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (رم نیوز)سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں اجلاس میں ہر ہائیکورٹ کے سینئر ججز کے نام زیر غور آئیں گے۔کمیشن میں عدلیہ، حکومت، اپوزیشن اور بار کے نمائندے شامل ہوں گے۔کم ازکم 9 اراکین چیف جسٹسز کو منتخب کریں گے