لاہور (رم نیوز)چینی سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید سکیورٹی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق، جدید انٹیگریٹڈ سکیورٹی سسٹم نصب کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
منصوبے کے تحت مختلف مقامات پر سکیورٹی اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم لگائے جائیں گے تاکہ چینی سرمایہ کاری کی حفاظت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ اس اقدام سے سرمایہ کاروں کو فوری مدد اور موثر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔