سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اور ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے، جو ملکی مالیاتی تاریخ کا ایک نیا سنگِ میل ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی، اور انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 131,325 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔