ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

اسلام آباد (رم نیوز)مون سون سسٹم 5 تا 8 جولائی کے دوران ملک کے وسطی و شمالی حصوں میں سرگرم رہے گا، جس سے آئندہ دنوں میں تیز بارشوں اور ہواؤں کا امکان ہے۔پنجاب (5–10 جولائی): راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال، سرگودھا اور میانوالی جیسے اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ 7 جولائی سے دریاؤں میں پانی اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے جب کہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ امکان میں ہے۔

خیبرپختونخوا: دیر، سوات، مانسہرہ، پشاور، بنوں، وزیرستان اور دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔ کابل، سوات اور پنجکوڑہ ندیوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ برقرار ہے۔بلوچستان: بارکھان، زیارت، ژوب، خضدار اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔