اسلام آباد (رم نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جولائی اور اگست کے لیے ججز کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا۔
جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس بابر ستار جولائی میں چھٹی پر رہیں گے جبکہ جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان صرف جولائی میں دستیاب ہوں گے۔ جسٹس ارباب طاہر جولائی میں کیسز سنیں گے اور اگست میں چھٹی پر ہوں گے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق یکم سے 20 جولائی تک کام کریں گے، اور 21 جولائی سے 30 اگست تک تعطیلات پر رہوں گے۔ جسٹس انعام امین منہاس 20 جولائی سے 20 اگست تک چھٹی پر ہوں گے۔ جسٹس ثمن رفعت 14 سے 18 جولائی اور 4 سے 22 اگست تک تعطیل پر ہوں گی۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس آصف کی چھٹیوں کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
تعطیلات کے دوران ضمانت، حبس بے جا میں رکھنے اور دیگر فکس کیسز کی سماعت جاری رہے گی جبکہ ہنگامی کیسز کی سماعت اور دائری برانچ میں کیسز کی فائلنگ بھی ممکن ہوگی۔