اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈیجیٹل اور کیش لیس معیشت کے اہداف کو دگنا کیا جائے تاکہ ادائیگیوں کو آسان اور تیز بنایا جا سکے۔آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز معیشت میں شفافیت لانے کا اہم ذریعہ ہیں اور اس نظام کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سٹیٹ بینک چھوٹے کاروباروں کو شامل کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہا ہے، جبکہ موبائل ایپلی کیشنز کے استعمال کو 95 ملین سے بڑھا کر 120 ملین کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔وزیراعظم نے "ڈیجیٹل نیشنل پاکستان" منصوبے کے تحت مختلف ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی پر زور دیا، جس میں اسلام آباد سٹی ایپ شامل ہے۔ مزید یہ کہ وفاقی دارالحکومت میں وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔