لاہور (رم نیوز)پنجاب حکومت نے وزراء، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا لیو الاؤنس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطبابق اب عوامی نمائندوں کو چھٹی کے دوران مکمل تنخواہ دی جائے گی۔اس حوالے سے "پنجاب عوامی نمائندے قوانین (ترمیمی) بل 2025" پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت پنجاب منسٹرز سیلری، الاؤنس اینڈ پرولیجز ایکٹ 1975 میں ترمیم کی گئی ہے۔
ترمیم سے قبل ایک ماہ کی چھٹی پر وزراء کو تنخواہ کا صرف جزوی حصہ (تقریباً 74 ہزار روپے) ملتا تھا، تاہم اب انہیں مکمل تنخواہ ملے گی ۔ حکام کے مطابق چونکہ حال ہی میں وزراء کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا تھا، اس لیے چھٹی کے دوران دی جانے والی رقم بھی نئی تنخواہوں کے مطابق کرنے کی ضرورت پیش آئی۔