پاک فوج کی بڑی کارروائی، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 30 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (رم نیوز)پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 30 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم "الخوارج" کے ایک منظم گروہ کی نقل و حرکت کی بروقت نشاندہی کی، جو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو رہا تھا۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں تمام حملہ آور مارے گئے۔