اسلام آباد (رم نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مون سون کا نیا سسٹم کل ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث 6 سے 10 جولائی تک مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔ شہری علاقوں میں سیلاب اور پانی جمع ہونے کے خدشات بھی ہیں۔
پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور سندھ کے متعدد شہروں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 31 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ گزشتہ رات کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔