ماسکو (رم نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا ہے کہ یوکرین کے حوالے سے روس اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے امکان اور دیگر عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
کریملن ترجمان کے مطابق گفتگو میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر بھی بات ہوئی، جس میں پیوٹن نے ایران کے مسئلے کے سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیا۔ بات چیت تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی