سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز )پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ہفتے کے آخری روز مثبت آغاز کیا ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ایک لاکھ 31 ہزار 195 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری دن انڈیکس 342 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 130,686 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سرمایہ کاری میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث مارکیٹ کا رجحان مثبت ہے۔