ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس، سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور(رم نیوز) 8 محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت ملک بھر میں عزاداری کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، جن کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جلوسوں کی گزرگاہوں پر دکانیں اور مارکیٹیں بند کر دی گئی ہیں، جبکہ عزادار ماتم، زنجیر زنی اور سینہ کوبی میں مصروف ہیں۔ پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادارے جلوسوں کی نگرانی پر تعینات ہیں۔