عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے :علیمہ خان

راولپنڈی (رم نیوز)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو پاکستان کی تاریخ کی سخت ترین قید کا سامنا ہے، جہاں انہیں روزانہ 22 گھنٹے ایک ہی سیل میں رکھا جاتا ہے اور عام قیدیوں کی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی کتابیں بند کر دی گئی ہیں اور انہیں بچوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے اور 27 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت کو مسترد کیا ہے۔