کراچی: لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گر کر منہدم، ریسکیو آپریشن جاری

کراچی (رم نیوز)شہر قائد کے علاقے لیاری میں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت اچانک گر کر منہدم ہو گئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کام کر رہی ہیں، جہاں اب تک پانچ زخمیوں کو بچایا جا چکا ہے۔حادثے کے فوری بعد پولیس، رینجرز اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ملبے کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھی طلب کی گئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت کی حالت پہلے ہی خستہ تھی اور یہاں متعدد خاندان رہائش پذیر تھے۔انتظامیہ نے علاقے کو سیل کر کے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ امدادی کارروائیاں متاثر نہ ہوں۔