محرم الحرام: پشاور میں دو روزہ موبائل سروس معطلی کا فیصلہ

پشاور(رم نیوز)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل رہے گی۔پولیس کے مطابق سروس 8 محرم کو جمعہ کی نماز کے بعد بند کی جائے گی، جو 10 محرم کی رات 10 بجے بحال ہوگی۔ جلوسوں کی نگرانی کے لیے ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔