راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش، رین ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد (رم نیوز)جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کے بعد واسا راولپنڈی نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشے پر عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ متحرک ہے۔

سیدپور میں 80 ملی میٹر جبکہ دیگر علاقوں میں 15 سے 40 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ نالہ لئی کی سطح کٹاریاں پر 11 فٹ اور گوالمنڈی پر 5 فٹ تک پہنچی، جو بعد ازاں کم ہو گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق صورتحال قابو میں ہے، تاہم شہری غیر ضروری طور پر نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔