مظفرگڑھ (رم نیوز)لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین، 2 بچے اور بس ڈرائیور شامل ہیں۔بس جھنگ سے علی پور جا رہی تھی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
مظفرگڑھ: بس اور ٹریلر میں تصادم، 6 جاں بحق، 18 زخمی
