لکی مروت: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت (رم نیوز)سی ٹی ڈی بنوں نے تھانہ لکی سٹی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ مقابلہ تقریباً 25 منٹ جاری رہا۔

ہلاک دہشت گردوں میں وسیم اللہ، قدرت اللہ اور ہجرت اللہ شامل ہیں، جو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں مطلوب تھے۔

کارروائی کے دوران دستی بم، کلاشنکوف، کارتوس اور موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔