کراچی (رم نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ افسوسناک سانحہ ہے، غفلت برتنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، اور ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران کوشش کی گئی کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو زندہ نکالا جا سکے، اور امید ہے کہ عمارت کا ملبہ آج مکمل طور پر ہٹا لیا جائے گا۔
یوم عاشور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سندھ میں ساڑھے 17 ہزار سے زائد مجالس منعقد ہو چکی ہیں، جن میں 1400 سے زائد مجالس کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی گئی۔ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ مانیٹرنگ کے لیے کیمروں اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔