کراچی(رم نیوز)سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔مارکیٹ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد KSE-100 انڈیکس 133,109 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا۔اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 1262 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، اور انڈیکس 131,949 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟
