دوحہ (رم نیوز)قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی کامیابی کے ختم ہو گیا ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وفد کے پاس حتمی معاہدے کے لیے مکمل اختیارات نہیں تھے، جس کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہوئے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ حماس کے تازہ مطالبات ناقابل قبول ہیں، مگر اس کے باوجود اسرائیل نے دوحہ میں اعلیٰ سطحی ٹیم بھیجی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے شرائط قبول کر لی ہیں اور جلد معاہدہ متوقع ہے۔