سوات (رم نیوز)دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحے کو 11 دن گزر چکے ہیں، تاہم لاپتہ نوجوان عبداللہ کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جدید آلات کے ساتھ تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔تحقیقات کے مطابق سیاح 9:31 پر دریا میں داخل ہوئے، جبکہ پانی کی سطح 9:45 پر بلند ہوئی۔ ریسکیو ٹیم 10:05 پر پہنچی، جس پر تاخیر کا الزام سامنے آیا ہے۔
PDMA کے مطابق 23 جون کو ممکنہ سیلاب کے خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا تھا، مگر انتظامی اقدامات ناکافی ثابت ہوئے۔واقعے میں 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 12 کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ عبداللہ اب بھی لاپتہ ہے۔ حکومت نے غفلت پر ڈپٹی کمشنر سمیت 6 افسران کو معطل کر دیا ہے۔