کراچی(رم نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر کے الیکٹرک، نیپرا اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو طلب کر لیا۔درخواست جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کے الیکٹرک 18 گھنٹے تک بجلی بند کر رہا ہے، جبکہ نیپرا شکایات کے باوجود خاموش ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے: "شہریوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، سب جانتے ہیں شہر میں کیا ہو رہا ہے۔"