کراچی (رم نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ابتدائی سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال دکھائی دیا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 133,809 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل گزشتہ کاروباری روز سے جاری ہے، جب انڈیکس میں 1,421 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا اور کاروبار 133,370 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں بہتری کی وجہ اقتصادی اشاریوں میں بہتری، آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق مثبت توقعات اور سیاسی استحکام کا تاثر ہے، جس کے باعث سرمایہ کار سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔