ایران سے مذاکرات طے، پابندیاں جلد اٹھائیں گے:ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات طے پا گئے ہیں اور مناسب وقت پر ایران پر عائد پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے تجارت کے ذریعے جنگ کو روکا ہے جبکہ دونوں کے پاس ایٹمی ہتھیار بھی موجود ہیں۔

صدر نے فلسطینیوں کی منتقلی کے معاملے پر کہا کہ اسرائیل کے پڑوسی ممالک نے تعاون کیا ہے اور امید ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہو جائے گی۔اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ پاکستان نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ ریپبلکن کانگریس کے ایک رکن نے بھی انہیں امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔