ٹیکساس میں سیلاب کی تباہ کاری، صدر ٹرمپ کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

ٹیکساس (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب سے شدید متاثرہ ٹیکساس کا دورہ کیا اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’’یہ امریکی تاریخ کا بدترین سیلاب ہے، ٹیکساس میں ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔‘‘ انہوں نے سیلابی مناظر کو ہولناک قرار دیتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

صدر نے سمر کیمپ میں بچیوں کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کو انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا اور ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کئی بچے لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔صدر ٹرمپ نے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد اور بحالی کے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔