ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری، فیول کنٹرول سوئچز کے بند ہونے پر سوالات باقی

نئی دہلی (رم نیوز) ایئر انڈیا کے بوئنگ ڈریم لائنر 787 طیارے کے احمد آباد حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے دونوں فیول کنٹرول سوئچز ٹیک آف کے فوراً بعد ’کٹ آف‘ پوزیشن پر چلے گئے، جس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

حادثے میں 260 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے اور صرف ایک مسافر بچ پایا۔ طیارہ رن وے کے قریب گنجان آباد علاقے میں پانچ عمارتوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ایئر انڈیا نے تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے، تاہم حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔