اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی سیاسی حکمت عملی اور احتجاجی تحریک کے اگلے مراحل پر غور و خوض کے لیے آج مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پی ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اجلاس میں شریک ہوں گے جہاں احتجاج کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ پارٹی قیادت اراکین سے تجاویز لے کر احتجاج کو مؤثر بنانے کی کوشش کرے گی۔یہ اجلاس ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب پی ٹی آئی ملک گیر احتجاج کی تحریک کو منظم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
