منامہ(رم نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرین کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں بحرینی ہم منصب جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں انسداد دہشتگردی، انسانی سمگلنگ اور منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا، جبکہ انہوں نے بحرینی وزیر داخلہ کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔