علی امین گنڈاپور سے افغان سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق

پشاور (رم نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے افغان سفیر احمد شکیب نے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، علاقائی استحکام اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے افغانستان میں کینسر اسپتال کے قیام اور زراعت کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کی، جبکہ ایک وفد افغانستان بھیجنے کی تجویز بھی دی۔ افغان سفیر نے افغان مہاجرین کی میزبانی پر خیبرپختونخوا حکومت کا شکریہ ادا کیا۔