مظفرآباد(رم نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سول سوسائٹی سے ملاقات میں کشمیری عوام کے جذبات سنے۔شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعروں کے ساتھ پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور قومی یکجہتی کا عزم دہرایا۔ کشمیریوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو ثقافتی لباس کا تحفہ پیش کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔