کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی

کراچی (رم نیوز)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود ہے اور آج شام میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ کے مطابق شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریں اثنا، ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور سڑکیں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔