سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جو 1,900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,40,585 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور نمایاں تجارتی سرگرمی دیکھنے میں آئی۔ دن کے آغاز میں ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا، اور ابتدائی ٹریڈنگ سیشن میں انڈیکس نے برق رفتاری سے تین نئے ریکارڈ قائم کیے۔ پہلا سیشن 122 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,38,788 پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران 30 کروڑ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا، جس کی مجموعی مالیت 18 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔