قلات میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 'فتنہ الہندوستان' کے 4 دہشت گرد ہلاک

قلات(رم نیوز)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

"آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب قلات میں ہوا ۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور تنظیم کا جھنڈا برآمد ہوا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر اور دہشت گردی کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔