کوئٹہ(رم نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ امیگریشن حکام نے انہیں بتایا کہ ان کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق اختر مینگل ایک نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی روانہ ہو رہے تھے، تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران انہیں پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔سردار اختر مینگل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھاامیگریشن حکام نے بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے، جس کی وجہ سے مجھے آف لوڈ کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہاآخری بار میرا نام کسی فہرست میں مشرف دور میں شامل ہوا تھا، اس کا ذکر صرف پس منظر اور موازنہ کے لیے کر رہا ہوں۔"
واقعے پر تاحال حکومتی سطح پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ سردار اختر مینگل کی دبئی روانگی کس مقصد کے لیے تھی، اس بارے میں بھی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔