کراچی (رم نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ رات کے وقت ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جا سکتا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب صبح 80 فیصد اور شام 65 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے چند اضلاع میں بھی جزوی ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔