بیجنگ (رم نیوز)چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ چینی قیادت نے پاکستانی فوج کو جنوبی ایشیا میں امن کی علامت قرار دیا۔
ملاقاتوں میں علاقائی سیاسی صورتحال، سی پیک کے تحت تعاون، دفاعی شراکت داری اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف کو پیپلز لبریشن آرمی ہیڈکوارٹر پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔دونوں ممالک نے طویل المدتی دفاعی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے عزم کا اعادہ کیا جبکہ آرمی چیف نے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔