امریکہ کی ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کی تعریف

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کی تعریف کی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اقتصادیات، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دو طرفہ تجارت، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی، خاص طور پر داعش کے خلاف تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی۔ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ اگست میں اسلام آباد میں ہوگا۔