تھائی لینڈ اور کمبوڈیا مشروط جنگ بندی پر رضامند، ملائیشیا کی ثالثی رنگ لے آئی

کوالالمپور (رم نیوز)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے مشروط جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں ممالک نے سرحد سے افواج کی واپسی کے لیے وقت طلب کیا ہے۔

وزیراعظم انور کے مطابق، حالیہ کشیدگی کے بعد یہ پیش رفت ملائیشیا کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی، جس میں دونوں فریقین کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے پر آمادہ کیا گیا۔انور ابراہیم نے امید ظاہر کی کہ جلد سرکاری سطح پر جنگ بندی اور افواج کی واپسی کا طریقہ کار طے پا جائے گا، جو خطے میں دیرپا امن کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔