اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق، دو کیسز خیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور لکی مروت سے جبکہ ایک کیس سندھ کے ضلع عمرکوٹ سے رپورٹ ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیو وائرس ان بچوں کو نشانہ بناتا ہے جن کی قوتِ مدافعت کم ہو یا جنہیں پولیو ویکسین نہ پلائی گئی ہو۔ ایسے بچے نہ صرف خود متاثر ہو سکتے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔